زبُور 117
1 اَے سَب قوموں، یَاہوِہ کی حَمد کرو؛
اَے سَب اُمّتوں، اُن کی سِتائش کرو۔
2 کیونکہ ہم پر اُن کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے،
اَور یَاہوِہ کی سچّائی اَبد تک قائِم ہے۔
 
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔